qپنجگور، تین روزہ تبلیغی اجتماع دعا کے بعد اختتام پذیر

اتوار 19 ستمبر 2021 19:50

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) ایران بارڈر سے متصل بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 17 ستمبر سے شروع ہونے والا تین روزہ تبلیغی اجتماع گذشتہ روزامن و سکون کے ساتھ دعا کے بعد اختتام پذیر ہوا اس تبلغی اجتماع میں پنجگور کے علاہ ملک بھر سے دین دوست آئے سرکاری و غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق ڈھائی لاکھ لوگوں نے شرکت کی ہوئی تھیں نظام انتہائی پر خلوص انداز میں انتہائی سہل تھی اجتماع کے دوران مختلف علمائے کرام نے بیان فرمائے اور تبلغی اجتماع کے آخری ایام بیان و دعا عالم دین مولانا حضرت ضیا الحق لاہوری نے فرمائی انہوں نے اپنے بیان میں امیت مسلمہ سے کہا ہے کہ دین زور و زر سے نہیں بلکہ زاری سے اپنائی جاتی ہے آج آگر دین اس دنیا میں مقبول پزیر ہوئی ہے وہ زاری ومنت سماجی ایک دوسرے کو اللہ کے راہ میں کائل کرنے سے ہوئی ہے دین نے تمام مذہب کے احترام کا درس دیا ہے زور وزر سے اسلام پھیلانے کا درس نہیں دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حالات حاضرات کو نہ دیکھیں کیا ہوا ہے کیا ہوگا بلکہ اپنی اچھے اعمال سے دین کو لے کر چلیں جب اعمال صحیح ہوںگے تو حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں آج معاشرہ جس فسادات میں ہے وہ انکے اپنے اعمال سے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ دین کو سکھیںے کیلئے گھر سے نکلنا ہوگا گھر بیٹھے کسی نے دین حاصل نہیں دین کے علاہ بھی کوئی کام گھر بیٹھے حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے اور گھر بیٹھ کر بغیر جان و مال کے قربانی سے دنیا میں کوئی چیز حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے ہم سب کو دین کی شمع روشن کرنے کیلئے گھروں سے نکلنا ہے انہوں نے کہا ہے کہ جب تم کسی سے اپنی دنیاوی حاجات پورا کرنے کیلئے جاتے ہو وہ آپکے دنیاوی حاجات کوئی پلاٹ گھر دیگر ضرورت دے گا تو ضرورت یہی ہے کہ آپ اپنی آخرت کی کمائی کیلئے ہر شخص سے دین اسلام کی غرض سے ملین تو آخرت میں آپکا جگہ بنے گا انہوں نے کہا ہے کہ آج مسلمان آج اس سطح پر نہیں جس طرح پہلے سے تھا کل جو مسلمان کی سطح اونچا تھا کہ اسلام سربلند تھا ہماری پہچان ہماری سربلندی دین اسلام میں ہے اسلام سربلند ہوگی تو ہم ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ ہر مسلمان اپنے دل میں یہی خواہش و محنت کرے کہ ہمارے اولادیں صحابہ کرام کی طرح اپنی زندگی بسر کریں کیوںکہ اصل زندگی صحابہ کرام کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے علاقے میں ہفتے میں ایک دن مقرر کریں اپنے مسجد میں لوگوں کو اکھٹا کرکے شش نمبر بیان کریں آپس میں دین کی محبت پیدا کریں انہوں نے کہا ہے کہ انسان ماننے سے بنتا ہے منوانے سے نہیں بنتا ہے جب آپ اپنا کوئی سربراہ سرکردہ رکھتے ہیں انکی احترام کرو انسانیت ادب احترام سے پنپتی ہے اطاعت سے کام ہوتے ہر انسان کو اپنے رب سے دعائیں مانگنا چاہئے ہر چیز کی دعا و طلب رب العالمین سے کرنا ہے چیخنے چلانے سے نہیں بلکہ عاجزی سے مانگو اللہ رب العزت ہمارے دلوں کی بھی صدا سنتی ہے بے شمار دعاں اور رقت آمیز مناظر کے ساتھ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں