پنجگور میں کسٹم حکام نے رواں ماہ مختلف کاروائیوں میں کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا

منگل 21 ستمبر 2021 20:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پنجگور میں کسٹم حکام نے رواں ماہ مختلف کاروائیوں میں کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا، ترجمان کسٹم کے مطابق گودار کسٹم نے پنجگور میں کاروائی کرتے ہوئے ستمبر کے دوران بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 15ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل، 28 اونٹ،12ہزار 495لیٹر غیر ملکی خوردنی تیل و گھی،اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں تحویل میں لے لیں ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں