پنجگور ،یونیورسٹی آف مکران کے وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ طول پکڑ گیا

بدھ 29 جون 2022 17:00

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) پنجگور میں یونیورسٹی آف مکران کے وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ طول پکڑ گیا، حق دو تحریک بلوچستان ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور، سول سوسائٹی پنجگور، طلباء آرگنائزیشنز، کالجز کے طلبا، والدین، سیاسی قائدین، مذہبی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد کی احتجاجی کیمپ میں شرکت اور طلبا سے بھرپور اظہار یکجہتی، احتجاج میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے احتجاجی کیمپ میں شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے لوگ انتہائی مہذب اور غیرت مند ہیں اور اپنے غیرت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے اس لیے یونیورسٹی آف مکران کا موجودہ وائس چانسلر جس کے اوپر حراسمنٹ کے کئی اسکینڈل ہیں اور پورا پنجگور اس شخص کو بطور وائس چانسلر قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے اس لیے اس شخص کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ یونیورسٹی آف مکران کے وائس چانسلر کے عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں بصوت دیگر کسی بھی قسم کے احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور طلبا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پنجگور کے لوگ کسی بھی صورت اس شخص کو بطور وائس چانسلر تسلیم کرنے پر راضی نہیں ہیں بصورت دیگر ہم طلباء کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور کسی بھی صورت اس شخص کی تعیناتی کو قبول نہیں کریں گے،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما علاؤالدین ایڈوکیٹ بلوچ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران کی تعیناتی کے خلاف پورا پنجگور سراپا احتجاج ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجگور اس شخص کو بطور وائس چانسلر تسلیم کرنے پر راضی نہیں ہے عافیت تو اسی میں ہے کہ عبدالمالک ترین ان تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف مکران کے وائس چانسلر کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں کیونکہ ہم کسی کے ذات اور کسی قبیلے کے خلاف نہیں لیکن جب بات ہماری غیرت کی آتی ہے تو اس پر ہم کسی حال میں اور کسی بھی صورت کمپرومائز کرنے پر تیار نہیں اور کسی بھی فورم پر آواز بلند کریں گے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں