پنجگور کے امن کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ و یہاں کے نمائندے کا کوئی کردار نظر نہیں آتا ہے ،مولانا ہدایت الرحمن

بدھ 29 جون 2022 23:42

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے پنجگور کے مختصر دورے کے موقع پر انہوں پنجگور کابینہ کے تین ماہ مدت پورا ہونے کے بعد اپنے نئے کابینے کا اعلان کردیا جس میں حق دو تحریک کے ضلعی آرگنائزر آغا شاہ حسین ڈپٹی ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد و ترجمان حافظ سراج احمد کو مقرر کردیا اس موقع پر اشرف ساگر مفتی صفی اللہ قاضی عبد الواحد ودیگر ہمراہ و کارکنان ہمنواں کے ہمراہی میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے صحافیوں نے بلوچ عوام کی حقوق کی خاطر جان کی قربانی دی کر حق و سچ اور قوم کی نمائندگی کی ہے پنجگور پریس کلب کے صدر عمر ماجد کے گھر پر حملیکی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے مجروموں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پنجگور کا امن وامان انتہائی خراب صورتحال اختیار کر چکا ہے جہاں ہر طبقہ فکر خوف زدہ ہے لوگوں کے دلوں میں ایک عجیب وغریب خوف و ہراس پائی جاتی ہے پنجگور کے امن کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ و یہاں کے نمائندے کا کوئی کردار نظر نہیں آتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کا مقصد بلوچ قوم پر ہونے والے نہ جائزہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے اور پنجگور کے امن وامان یہاں کے رہنے والوں کی سب سے بڑا مسلہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ مکران میں ٹریلر مافیا لینڈ مافیا ڈیتھ اسکواڈ مسلح جتھوں قاتلوں کی کھلی چھوٹ سے نظام زندگی تباہ و برباد ہے چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل ہورہی ہے لیکن صوبائی حکومت کو کوئی علم نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان خصوصا وزیر داخلہ کی زمہ داری تھی کہ وہ خود آکر پنجگور کی حال پرسی کرتے اور حالات کا جائزہ لیتے لوگوں سے مل کر انہیں پوچھتے لیکن وہ بے خبر ہیں کہ یہاں لوگ مررہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے نمائندہ پنجگور میں آتے اس دکھی حالات میں انہیں پنجگور میں ہونے کی ضرورت ہے کویٹہ میں بیٹھ کر کیا کررہے ہیں یہ سوال ضرور اٹھے گا پنجگور میں ہر ہفتے جوانو ں کی لاشیں گررہی ہیں عوام الیکشن میں ایک نمائندے کو اس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ انکی جان ومال کی حفاظت کرے انہیں مشکل حالات سے بچائے لیکن یہاں کیا ہورہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور مسلح جتھوں کا مرکز بنا ہا ہے عوام سوال کرتے ہیں کہ ڈیتھ اسکواڈ کی سرپرستی کون کررہاہے پنجگور بشمول مکران کا امن وامان کی تباہ صورتحال کا وجہ ڈیتھ اسکواڈ مسلح جھت ہیں جب تک انکی سرپرستی ختم نہیں ہوتی یہاں امن و امان کی بحالی جھوٹ ہے جب تک ڈیتھ اسکواڈ کی سرپرستی رہے گی مکران میں امن نہیں ہوگا ان ڈیتھ اسکواڈ کی وجہ سے امن وامان خراب ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور میں شہدا کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور قاتل کون ہیں حکومت بلوچستان و ضلعی انتظامیہ شہدا کے قاتلوں کو عوام کے سامنے لانے میں بے بس نظر آتے ہیں انہوں نے کہا ہے ان قاتلوں کے کردار انکے پشت پناہی کرنے والے کو بے نقاب کرکے عوام کے سامنے لائیں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ ضلعی انتظامیہ کی موجود گی میں کبھی امن نہیں ہوسکتا حق تحریک اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اس خوف کے ماحول کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ منشیات کی بڑھتی ہوئی ہوئی صورتحال بدامنی کے اسبابِ ہیں بدامنی پھیلانے والے منشیات کے ذریعے اپنی سرگرمیاں چلارہے ہیں ایک طرف جوان نسل کو تباہ کررہے ہیں دوسرے جانب بدامنی کے پھیلا رہے ہیں چوروں کا معاش یہی منشیات ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال روزگار حکومتی وعدہ وحید پورا نہ ہونے سے حق دو تحریک ایک بار پھر عید کے بعد 21 جولائی گوادر پورٹ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کرکے دھرنے دے گی کیونکہ بارڈر کراسنگ پوائنٹ ٹریلر مافیا کے حوالے سے وزیر اعلی نے جو وعدہ کیا تھا پورا نہیں کیا انہوں نے کہا ہے کہ ستمبر ماہ کے دوران گوادر ٹو کویٹہ کا لانگ مارچ کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف مکران کے وی سی پنجگور کے لوگوں واسٹوڈٹس کو قبول نہیں انکی کردار سے سبھی واقف ہیں انکے آنے سے اسٹوڈنٹس والدین و یہاں کے رہنے والوں کے درمیان ناپسندیدگی میں ماحول خراب ہوگا زمہ داران انہیں پنجگور سے منسوخ کرکے انکے اسٹے آرڈر ختم کرکے پنجگور کو تعلیم یافتہ باکردار وی سی دے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کو تعلیمی ماحول دین بصورت دیگر حق دو تحریک اسٹوڈنٹس کے ساتھ ہیں

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں