پنجگور یونیورسٹی اف مکران میں وی سی کے مسلے پر تیسرے روز بھی تالابندی اور گیٹ کے باہر احتجاجی کیمپ جاری رہا

جمعرات 30 جون 2022 19:42

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) پنجگور یونیورسٹی اف مکران میں وی سی کے مسلے پر تیسرے روز بھی تالابندی اور گیٹ کے باہر احتجاجی کیمپ جاری رہا احتجاجی کیمپ میں بی ایس او پجار کے عامر بلوچ سمیت دیگر مکاتب فکر لوگوں نے شرکت کی احتجاجی طلباء کا کہنا ہے کہ جب تک وی سی کی تعیناتی منسوخ نہیں ہوگا اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا بی ایس او پجار کے آرگنائزر عامر بلوچ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او یونیورسٹی اف مکران کے طلباء کے مطالبے کو جائز سمجھتا ہے مالک ترین کی بحیثیت وی سی مکران یونیورسٹی ہر گز قبول نہیں ہے اور اس عمل کے خلاف طلباء کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی ادارے کوئی تجربہ گاہ نہیں ہیں جنکو مفاداتی غرض سے استعمال کرکے انکی ساکھ اور افادیت کو متاثر کیا جائے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء اور عوام کی آرا کو اہمیت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں