ضلعی انتظامیہ پولیس پنجگور کے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بناکر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کریں ،میر نذیراحمد بلوچ

ہفتہ 2 جولائی 2022 00:02

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر نذیراحمد بلوچ نے ضلعی آرگنائزر میر نظام ملازئی حاجی افتخاراحمد واجہ محمدادریس بلوچ قدیر احمد حاجی لشکری محمد طاہر اور دیگر رہنماوں اور کارکنوں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی پنجگور کے عوام کو کسی بھی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑے گی ضلعی انتظامیہ پولیس پنجگور کے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بناکر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کریں پنجگور میں چھ ماہ کے دوران جو ساٹھ کے قریب شہری مارے گئے تھے ان میں سے ایک شہری کا بھی قاتل گرفتار نہیں ہواہے نہ ہی لاپتہ افراد کے بارے میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے پنجگور سے درجنوں افراد کئی سالوں سے لاپتہ ہیں انکے خاندان غم اور کرب میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی نے اب تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی صورت بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہے گا ضلعی انتظامیہ پولیس پنجگور کے شہیدوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے لواحقین کا اعتماد بحال کریں انہوں نے کہا کہ شہر میں ایسا دن نہیں گزرتاکہ جس میں واقعہ نہ ہوا ہو ہمارے نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا عمل بھی جاری ہے اس طرح کے واقعات سے معاشرے کے تمام افراد پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی پنجگور انتظامیہ پولیس کو وارن کرتی ہے کہ وہ شہر میں امن وامان بحال کرکے نوجوانوں کے اغوا اورلاپتہ ہونے کا عمل بند کرائیں بی این پی شہر کی صورت حال پر اب مذید خاموش نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اف مکران میں بدنام زمانہ کرپٹ وی سی کو لاکر مسلط کیاگیا ہے حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو تعلیمی اداروں میں مسلط نہ کرے جن کی شہرت داغدار ہو پنجگور کے عوام مالک ترین کو کسی بھی صورت بطور وی سی قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اور تو اور پولیس کا اپنا حاضر سروس حوالدار باب جان گھر کے سامنے سے مسنگ ہوئے ہم سمجھتے ہیں کہ سرکار جب اپنے ملازمین کا تحفظ نہیں کرسکتا وہ ایک عام شہری کے جان ومال کو کیسے محفوظ بنائے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی پنجگور پریس کلب کے صدرحاجی محمد عمر کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے میر نذیراحمد نے کہا کہ بی این پی مظلوموں کی جماعت ہیاس حوالے سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ عید قریب ہے چور اور چکے اس سے پہلے کہ کسی شہری کو مالی یا جانی نقصان پہنچائیں پولیس پیشگی اقدامات کرکے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات جو پنجگور کے شہریوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے ہیں ان پر ایکشن نظر انا چائیے ایسا نہ ہو کہ عوام کا سیلاب نکلے اورسڑکوں پر اکر احتجاج کریں آئے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں