سیلابی ریلوں کی وجہ سے پنجگور میں کافی حد تک نقصانات ہوئے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی اور کئی گھر اجڑگئے،ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام

ہفتہ 6 اگست 2022 22:34

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی عبدالعزیز بلوچ نے نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے پنجگور میں کافی حد تک نقصانات ہوئے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی اور کئی گھر اجڑگئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں یونین کونسل سوردو اور دیگر مقامات میں خیمے اور دیگر اشیاء تقسیم کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سالار حافظ رحمت اللہ حسرت۔اکرم راہی اور دیگر کارکنان اور عمائدین شہر ان کے ہمراہ تھے۔۔ حاجی عبدالعزیز بلوچ نے ان سیلاب سے متاثرہ افراد میں خیمے تقسیم کئے جو بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے کسی مسیحا منتظر تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب ریلوں نے تباہی مچا دی تھی۔

(جاری ہے)

کھجور انگور،پیاز اور کپاس کے فصل تباہ ہو گئے۔

زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان ہواعام غریب لوگ اپنے گھر اور جھگیوں سے محروم ہوگئے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اب تک سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو کوئی ریلیف نہیں ملا ہے صرف وی آئی پی دورے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ پنجگور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر یں۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں