پنجگور،تبلیغی مرکز فیڈر کی بجلی کا کام سست روی کا شکار

مزدوروں و وسائل کی کمی کی وجہ سے بیس سے زیادہ کھمنے لگانے میں مزید دس سے پندرہ دن لگ سکتے ہیں

پیر 8 اگست 2022 18:39

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) تبلیغی مرکز فیڈر کی بجلی کا کام سست روی کا شکار ذ،رائع کے مطابق مزدوروں و وسائل کی کمی کی وجہ سے بیس سے زیادہ کھمبے لگانے کیلئے مزید دس سے پندرہ دن لگ سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجگور میں حالیہ جولائی کے بارش پسکول کور رخشاں کور میں سیلابی ریلوں و طغیانی کی وجہ سے تبلیغی مرکز فیڈر کے دس سے پندرہ کھمبے گر گئے تھے جس کی وجہ سے پنجگور کا سب سے بڑا آبادی والا تبلیغی مرکز فیڈر سے منسلک ہزاروں کی تعداد میں لوگ بجلی سے محروم ہوئے ملک کے ہر جگہ قدرتی آفت میں ادارے ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے لوگوں کے مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن تبلیغی مرکز فیڈر 3جولائی سے آج 8اگست تک ایک ماہ سے زیادہ بجلی سے محروم ہیں نہ واپڈا سنجیدہ نظر آتا ہے اور نہ زمہ داروں نے ہنگامی صورت میں بجلی بحال کرنے کی کوشش کی عوامی حلقے نے ضلعی انتظامیہ سے گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس پر توجہ دے یہ کام چار دنوں میں ختم ہوسکتا ضلعی انتظامیہ مختلف محکموں کے مزدوروں سے یہ کام با آسانی بغیر کسی بہانے پر حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن ہر طرف غیر زمہ داری کی وجہ سے تبلیغی مرکز فیڈر کے ساتھ جو عارضی طور پر گرمکان سے دو دو گھنٹے بجلی کنکٹ کیا جاتا ہے اسکی وجہ سے وشبود گرمکان زنڈیں داز سراوان خدابادان سریقلات تسپ انہی فیڈر کی وجہ سے شدید اذیت کا سامنا کررہے ہیں وولٹیج کی کمی کی وجہ سے بجلی کسی کام کے نہیں ہیں نہ ہونے کے برابر ہیں واضح رہے تبلیغی مرکز فیڈر کے صارفین نے اپنی عید کی خوشیاں بھی بغیر بجلی کے گزارے اس موسم گرما میں عید کے گوشت اور روز مرہ کے سامان بغیر کولنگ کے خراب ہورہے ہیں اور حتی کہ یہاں کے باسی پینے کے پانی و مساجد میں وضو رات کے وقت گپ اندھیر و بچوں کی ہوم ورک کرانے سے شدید مشکلات و ذہنی کوفت کا سامنا کررہے ہیں پنجگور کی تاریخ کا سب سے بڑا بریک ڈان بجلی ہے جیسے تبلیغی مرکز فیڈر کے صارفین برداشت کررہے ہیں اداروں کی غفلت عدم توجہی سے تنگ آکر علاقے کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دو دن کے اندر ڈپٹی کمشنر پنجگور ان کا نوٹس لیں بصورت دیگر اہل علاقہ پنجگور میں شٹرڈان ہڑتال و ڈپٹی کمشنر پنجگور کے دفتر میں دھرنا دے کر ٹریفک کو بند کردیں گے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں