پنجگور, ای وی او اور تھری جی غائب صارفین پریشان

بدھ 22 فروری 2017 20:06

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ شب سے ای وی او تھری جی غائب صارفین پریشان ،تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گزشتہ شب آٹھ بجے سے شہر بھر کے ای وی او موبائل نیٹ ورک تھری مکمل طور پر غائب رہی جس سے صارفین سوشل و دیگر تمام ملکی وغیر ملکی رابطوں سے محروم رہے سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے پنجگور میں ای وی او سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہے باربار شکایت کرنے کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے انہوں مطالبہ کیا ہے کہ اعلی حکام نوٹس لیے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں