بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبہ کے مختلف اضلاع میں سحروافطار پوائنٹس اور مراکز کی چیکنگ کا سلسلہ بلا تعطل جاری

اتوار 16 اپریل 2023 22:55

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2023ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبہ کے مختلف اضلاع میں سحروافطار پوائنٹس اور مراکز کی چیکنگ کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ اس ضمن میں بی ایف اے کی پسنی ضلع گوادر اور کوئٹہ شہر میں کاروائیوں کے دوران 10 مراکز پر جرمانے عائد جبکہ متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کردئیے گئے۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق پسنی میں ممنوعہ و مضر صحت گٹکاپان پراگ کی فروخت پر 2 جنرل اسٹورز اور 1 ٹریڈر جبکہ چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز کی فراہمی پر 1 مصالحہ شاپ کو جرمانہ کیا گیا۔

دوران انسپیکشن 2 پکوڑا سموسہ شاپس کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال ، اشیائ تلنے کیلئے خراب و استعمال شدہ کوکنگ آئل کے استعمال جبکہ 1 پولٹری شاپ اور 1 ملک شاپس کے خلاف مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا۔

(جاری ہے)

بی ایف اے حکام نے جنرل اسٹورز ، مصالحہ شاپ اور ہولسیل ٹریڈر سے برآمد شدہ ممنوعہ و مضر صحت مصنوعات قبضہ میں لیکر بعدازاں تلف کردیں۔

علاوہ ازیں عید کے موقع پر شہریوں کو معیاری بیکری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بی ایف اے حکام نے بیکرز و بیکنگ یونٹس کی خصوصی چیکنگ کے دوران نواں کلی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت مختلف وجوہات پر 2 بیکنگ یونٹ کو جرمانہ جبکہ 3 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ معروف بیکریوں کے بیکنگ یونٹس کے خلاف صفائی و اسٹوریج کے غیر صحت بخش انتظامات اور بارہا تنبیہ کے باوجود حتمی پراڈکٹس پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخیں ظاہر نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ بیکریوں کے مالکان و ورکرز کو صفائی و اشیاء ذخیرہ کرنے کے امور کی ادائیگی حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق کرنے اور اس ضمن میں بی ایف اے کی ایس او پیز پر کاربند رہنے کی تنبیہ کی گئی۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں