پسنی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

منگل 29 جنوری 2019 16:51

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2019ء) پسنی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق، واقعہ رات سوا دو بجے پیش آیا۔قیامت صغری کا منظر، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ لاشوں کوملبے تلے سے نکالا۔ تفصیلات کے مطابق پسنی وارڈ نمبر 3 باغ بازار میں مکان کی چھت گرنے سے میاں، بیوی دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ رات سوا دو بجے پیش آیا۔مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیا،ہر طرف چیخ و پکار،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں کو ملبے تلے سے نکالا،جاں بحق ہونے والوں میں ستار ماسٹرخداداد،اٴْسکی بیوی شازیہ ،دو سالہ عبدالوہاب جبکہ چار سالہ اویس موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مکان کاپچھلا حصہ گرنے سے چھت زیادہ زور برداشت نہ کرنے کی وجہ سے زمین بوس ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں