رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی چینی تعمیراتی ٹیم کے ہمراہ 28اگست کو پسنی کا دورہ کرینگے

اتوار 19 اگست 2018 21:50

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) پسنی جیٹی کی بحالی کے منصوبے کیلئے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی چائینز کمپنی کے تعمیراتی کی ٹیم کے ہمراہ 28اگست کو پسنی کا دورہ کریں گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اسلام آباد میں لسبیلہ و گوادر سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی چینی سفیر سے ملاقات میں چینی سفیر کی جانب سے انہیں پسنی جیٹی کی بحالی کی یقین دہانی کے بعد جیٹی کی بحالی کے منصوبے کے کام کا جائزہ لینے کیلئے وہ 28اگست کو چائینز کمپنی کے تعمیراتی ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ پسنی کا دورہ کرینگے اور پسنی جیٹی کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ لیا جائیگا اس موقع پر پسنی فش ہار بر کے حکام بھی موجود ہونگے واضح رہے کہ قبل ازیں پسنی جیٹی کی بحالی کیلئے متعدد ممالک سے کروڑوں روپے حاصل کئے گئے لیکن جیٹی کے مسائل جوں کا توں پڑے ہوئے ہیں اس بارے میں رابطہ کرنے پر ایم این اے اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ پسنی کے مقامی ماہی گیروں کے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کی خاطر انھوں نے چینی سفیر سے اپنی ملاقات میں جب تذکرہ کیا تو انھوں نے انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ پسنی جیٹی کی بحالی اور ماہی گیروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے چائنا گورنمنٹ اقدامات اٹھائے گی اسلم بھوتانی نے مزید کہاکہ پسنی جیٹی کی بحالی کے علاوہ بلوچستان کی ساحلی پٹی کے ماہی گیروں کو غیر قانونی فشنگ ٹرالرز سے نجات دلانے کیلئے انھوں نے گزشتہ دنوں میں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اپنی تقریر میں اس ایشو کو اٹھایا ہے اور انہیں قوی امید ہے کہ وفاقی حکومت اسکی بات کا ضرور نوٹس لے گی ۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں