پسنی لیویز کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں بوتل غیر ملکی شراب برآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا

منگل 13 نومبر 2018 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) پسنی لیویز کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں بوتل غیر ملکی شراب برآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب اسسٹنٹ کمشنر پسنی کیپٹن (ر) جمیل رند کی خصوصی ہدایت پر لیویز کے عملے نے زیرو پوائنٹ کے قریب ایک مزدا ٹرک کو روک کر اسکی تلاشی لی گئی تو ٹرک میں لوڈ سامان کے نیچے چھپائی گئی 1001غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرکے ٹرک قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ملزمان شراب کو اندرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے کہ لیویز کی بروقت کارروائی سے ملزمان کی کوشش ناکام بنادی گئی

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں