پاکستان نیوی کی جانب سے پسنی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائینہ کرکے مفت ادویات فراہم کی گئیں

ہفتہ 22 دسمبر 2018 18:35

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2018ء) پاکستان نیوی کی جانب سے پسنی کے علاقے چربندن میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائینہ کرکے مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے۔میڈیکل کیمپ کا انعقاد گورنمنٹ ہائی اسکول چربندن میں کیا گیا جہاں خواتین و مردحضرات کے لیے الگ انتظارگاہوں کا انتظام کیاگیاتھا۔ پی این ایس مکران کے سرجن لیفٹیننٹ اظہار نے 388 مریضوں کا چیک اپ کیا۔

جنہیں پی این ایس مکران کے میڈیکل اسٹاف نے ادویات بھی فراہم کیے۔کمانڈنگ افسر پی این ایس مکران کمانڈر لطیف اللہ نے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر کمانڈر لطیف اللہ نے کہا کہ انہیں یہ اندازہ بھی نہیں تھا کہ چربندن اتنا پسماندہ علاقہ ہے جہاں ایک ڈسپنسری کا بھی وجود نہیں انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کہ نیوی کی طرف سے چربندن کے کچھ لڑکے اور لڑکیوں کو کراچی میں میڈیکل کورسز کراوئیں۔

(جاری ہے)

تاکہ وہ اپنے علاقے میں معمولی امراض کا علاج خود کرسکیں۔ انہوں نے اساتذہ کو بھی نصیحت کی کہ وہ بچوں کو بتائیں کہ پانی کو ابال کر پی لیں۔کمانڈر لطیف اللہ نے وہاں پر موجود مریضوں سے بھی ملاقات کرکے خیریت پوچھی اور انکی صیحت یابی کے لیے دعابھی کی۔کمانڈر لطیف اللہ نے علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انکو کسی قسم کی بھی طبی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو وہ پی این ایس مکران یا ایل ایس ایس شمال بندن کی میڈیکل اسٹاف سے رجوع کرسکتے ہیں, اسکے علاوہ کمانڈنگ افسر نے اپنے میڈیکل ٹیم کو حکم دیا کہ وہ مقامی مائیگیروں کو ابتدائی طبی امداد اور CPR کا طریقہ بھی سکھادیں تاکہ وہ ایمرجنسی حالات سے خود بھی نمٹ سکیں۔

اوآئی سی ایل ایس ایس شمال بندن لیفٹننٹ ظہوراحمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر شربت گل اور علاقے کے لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر کمانڈنگ افسر پی این ایس مکران کمانڈر لطیف اللہ اور پاکستان نیوی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں