پسنی کے قریب ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

اتوار 9 جون 2019 14:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2019ء) پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر ایک گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا ر پورٹ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ فشریز طاہر پشکانی بلوچستان میں اپنے آبائی علاقے پشکان سے عید الفطر کی چھٹیاں گزارنے کے بعد کراچی آرہے تھے کہ پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر سردشت کے مقام پر ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے کے نتیجے میں طاہر پشکانی، ایک خاتون اور بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کے بھائی بابا آدم، 5 خواتین اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں