پسنی،ماضی کا تجارتی گیٹ وے ’’پسنی ‘‘معاشی بدحالی کی جانب گامزن

تمام کاروباری مراکز ویران ،بے روزگاری نے اپنے پنچے گاڑھ دیئے

پیر 29 جولائی 2019 23:57

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2019ء)ماضی کا تجارتی گیٹ وے ’’پسنی ‘‘معاشی بدحالی کی جانب گامزن ،تمام کاروباری مراکز ویران ،بے روزگاری نے اپنے پنچے گاڑھ دیئے ہیں ،پسنی جیٹی کے بند ہونے سے علاقے میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ،نوجوان مایوس ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق ماضی کا تجارتی گیٹ وے اورمکران کا کاروباری مراکز پسنی ان دنوں معاشی حوالے سے انتہائی بدحالی کا شکار ہوگیا ہے شہرکی تمام کاروباری مراکز ویران ہوچکے ہیں جبکہ فش کمپنیاں بھی اپنے ملازمین کو فارغ کررہے ہیں جس کی وجہ سے پسنی کی اکژیتی نوجوان مایوسی کی دلدل میں پھنس چکے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کرنے کے رجحانات زیادہ پائے جارہے ہیں بے روزگاری نے ہرطرف پنچے گاڑھ دیئے ہیں دوسری جانب پسنی کے عوامی حلقوں کے مطابق پسنی جیٹی کی بندش سے علاقے میں بے روزگاری پیداہوئی ہے جس وقت پسنی جیٹی بحال تھی تو اکثریتی نوجوان پسنی جیٹی پر روزگار کرکے اپنے خاندان کی کفالت کررہے تھے لیکن جیٹی میں مٹی آنے اور بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوچکا ہے پسنی کے عوام نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پسنی شہر کی سابقہ معیشت کو بحال کرنے کے لیئے پسنی فش ہاربر کی جیٹی کی ڈریجنگ کے کام کو جلدازجلد شروع کیاجائے ۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں