پسنی، کرپشن ایک ناسور ہے جو ملک اور قوم کے خلاف ہے، تقریب سے استاتذہ اورطا لبات کا خطاب

جمعہ 9 اگست 2019 00:07

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شپانکو بازار میں ، کرپشن اور کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل ، کے موضوع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالب علم انضمام ناصر نے کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے جو کہ ملک اور قوم کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو آگے آنا چاہئے اور کرپٹ عناصر کو عوام کے سامنے لانا ہوگا۔

تقریب سے طالب علم نعمان غفار نے کہا ہے کرپشن کرنے والے عناصر ہمیشہ ذاتی اور گروہی مفادات کا سوچتے ہیں۔ ہونہار طالب علم عبدالقیوم اور شعیب صوالی نے کہا کہ ہمارے دین اسلام نے ہمیں خیانت سے سخت منع کیا ہے اگر کوئی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہ کر کرپشن اور بدعنوانی کرے وہ کسی بھی صورت ملک و ملت کا امین نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

تقریب سے غلام یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ ہم وطن کی ترقی کی خاطر کرپشن کے خلاف سب ایک ہوں ، تاکہ ملکی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہوسکیں۔

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شپانکو بازار نصیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک و قوم کی تباہی میں کرپشن کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ جب ذاتی و گروہی مفادات ملک و قوم سے زیادہ مقدم ہوجاتے ہیں تباہی یقینی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و ملت سے مخلص اور ایماندار لوگ کرپشن و بدعنوانی جیسے ناسور سے ہمیشہ دور ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ تمام برائیاں کرپشن اور بدعنوانی کی کوکھ سے جنم لیتی ہیں۔ تقریب سے دیگر طالب علموں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ قائداعظم اور عظیم فلاسفی علامہ اقبال کا پاکستان ہے ، یہاں کرپشن جیسے ناسور کے خاتمے کے لئے تمام مکتبہ فکر کے لوگ اپنا کردار ادا کریں۔ علاوہ ازیں تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا ، جبکہ سٹیج سکرٹری کے فرائض جماعت دہم کے طالب علم ارشاد ہارون نے ادا کیا۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں