سمندری طوفان کیار کے اثرات مکران کے ساحلی علاقوں میں نمودار ہونا شروع ہوگئے

گوادر، پسنی اور اورماڑہ میں سمندری پانی گھروں اور مکانات میں داخل ،انتظامیہ نے تمام محکموں کو الڑٹ رہنے کا حکم دیا

پیر 28 اکتوبر 2019 21:22

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2019ء) سمندری طوفان کیار کے اثرات مکران کے ساحلی علاقوں میں نمودار ہونا شروع ہوگئے۔ گوادر، پسنی اور اورماڑہ میں سمندری پانی گھروں اور مکانات میں داخل۔ انتظامیہ نے تمام محکموں کو الڑٹ رہنے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کیار کے اثرات مکران کے ساحلی علاقوں میں پہنچ گئے۔

گوادر میں سمندر کی مست موجیں ساحل کے قریبی عمارات میں داخل ہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ اورماڑہ میں بھی لہریں آبادی کے اندر داخل ہونے سے پانی گھروں میں جمع ہوگئی۔جبکہ ساحلی شہر پسنی میں سمندر کی مست موجیں مقامی آبادی میں داخل ہوگئے۔پسنی کے علاقے وادسر میں پانی ہائی سکول ، سمیت قریبی گھروں میں داخل ہوگء۔جبکہ آخری آمدہ اطلاعات کے مطابق پسنی ،گوادر اور اورماڑہ کے زیادہ تر علاقے محفوظ ہیں۔ اور سمندر کی لہریں صرف سمندر کے بہت ہی قریب آبادی کے قریب پہنچ گئے۔جبکہ گوادر میں سمندری طوفان کیار سے بچنے کے لئے چھوٹی کشتیوں کو کنارے تک پہنچایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں