ژ*پسی میں صحافیوں پر حملہ کیخلاف آج تربت میں صحافی برادری مظاہرہ کریں گے

اتوار 9 فروری 2020 21:30

Aتربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2020ء) پسنی پریس کلب کے صدراورمکران یونین آف جرنلسٹس کے آرگنائزینگ کمیٹی کے اراکین ساجد نوراورریحان بزنجو پر حملہ اورزخمی کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں،پسنی میں صحافیوں پر حملہ کیخلاف آج تربت میں صحافی برادری مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تربت پریس کلب تربت کے عہدیداران اوراراکین نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کہاہے کہ فکر بیدار کے امینوں پر ایسے گھنائونے حملوں کی ہر فورم پر مذمت کرتے رہیں گے ، تربت پریس کلب میںایک ہنگامی اجلاس طلب کر کے پسنی واقع کے حوالے سے موقف دھراتے ہوئے بیان جاری کیا گیا کہ حکومت وقت صحافتی مشن پر معمور صحافیوں کی جان و مال عزت و ناموس کو تحفظ کو یقینی بنائے ، تربت پریس کلب کے اراکین نے جاری کر دہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں پر حملہ کرنے اور انہیں زخمی کرنے والے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی صحافی پر حملے کا سوچے بھی نہ سکے بیان میں کہا گیا کہ مکران میں پیغمبری مشن کے امینوں کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر صحافیوں کے ساتھ ایسی گھنائونی حرکات پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں