پسنی پولیس تھانہ میں ایک سال کے دوران 104مقدمات درج

103مقدمات میں چالان مرتب، منشیات چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 68ملزمان کو سزائیں

ہفتہ 22 فروری 2020 22:56

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) پسنی پولیس تھانہ میں ایک سال کے دوران 104مقدمات درج ہوئے 103مقدمات میں چالان مرتب کئے گئی منشیات چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 68ملزمان کو سزائیں ہوئیں جبکہ متعدد مقدمات ابھی تک زیر سماعت ہیں ،104مقدمات میں منشیات کے 77مقدمات ،قتل کے دومقدمات اقدام قتل کے دو مقدمات چوری کے پانچ مقدمات جبکہ 15متفرق مقدمات شامل ہیں پسنی پولیس نے سال 2019میں مختلف کاروائی میں 131کلو چرس 662گرام کرسٹل 261گرام افیون غیرملکی شراب سمیت اسلحہ بھی برامد کرلیا ،پسنی کے عوامی اور سیاسی حلقوں کیجانب سے پسنی پولیس کی کارکردگی تسلی بخش قراردی گئی ،ایس ایچ او پسنی زاہدحسین ،ایس آئی عابد شفیع ،ایس آئی الہی بخش ،ایس آئی حسرت بلوچ اور پسنی پولیس کے جوانوں کی کارکردگی بہتر قراردی گئی تفصیلات کے مطابق پسنی کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے ایس ایچ او پسنی زاہدحسین ،ایس آئی عابد شفیع ،ایس آئی الہی بخش ،ایس آئی حسرت بلوچ سمیت پسنی پولیس کے تمام جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پسنی پولیس کی شب و روزکی محنت اور ڈیوٹی کی وجہ سے پسنی شہر امن گہوارہ بن چکا ہے اس سے قبل پسنی میں بدامنی کی لہرنے شہریوں کو پریشان رکھا تھا لیکن پسنی پولیس اور دیگر فورسزنے ایک پیج پر آکر پسنی کے لوگوں کا کھویا ہوا امن دوبارہ انہیں لوٹا دیا عوامی اور سیاسی حلقوں نے پسنی پولیس کی کارکردگی تعریف کی دوسری جانب سال 2019 میں پولیس تھانہ پسنی میں کل 104 مقدمات درج رجسٹر ہوئیجن میں 103 مقدمات میں چالان مرتب کئے گئے جبکہ مختلف مقدمات ابھی تک 68ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر عدالتوں کی جانب سے سزائیں دی گئیں اور متعدد مقدمات ابھی تک زیرسماعت ہیں 104 مقدمات میں منشیات کے 77مقدمات قتل کے 2 اقدام قتل کے 2 چوری کے 5 مقدمات اور 15 متفرق مقدمات درج ہوئے ہیں منشیات کے مقدمات میں 76 ملزمان گرفتار ہوئے اور اُن سی131 کلو چرس 662 گرام کرسٹل 261 گرام افیون 65 بوتل غیرملکی شراب 24 ڈبہ بیئر برآمد کئے گئے جبکہ قتل کے 2مقدمات 6 نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل 2 ضرب نائن ایم ایم پسٹل واردات میں استعمال ہونے والی پریمیو کار گاڑی 2 ہنڈا موٹر سائیکل بھی برامد کرلیاگیااقدام قتل کے 2 مقدمات میں 4 ملزمان گرفتار کر کے آلہ ضرر برآمد کئے گئے چوری کے 5 مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ 2 عدد 125 پاکستانی موٹرسائیکل اور سونابرامدکرلیا گیا ۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں