ب*احساس پروگرام ،پسنی کے 1327افرادمیں ایک کروڑ61لاکھ 7 ہزارروپے تقسیم

بدھ 29 اپریل 2020 20:16

@پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2020ء)احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت تحصیل پسنی کے 1327افرادمیں ایک کروڑ61لاکھ 7 ہزارروپے تقسیم ،پچی25افرادمیں 21ہزارروپے دیئے گئے جبکہ 13سو کے قریب خواتین اور مردمیں 12ہزارروپے تقسیم کیئے گئے ،تقسیم کا عمل ابھی تک جاری تفصیلات کے مطابق احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت پندرہ روز کے دوران ابھی تک تحصیل پسنی کے 1327خواتین اورمردوں میں ایک کروڑاکسٹھ لاک ات ہزارروپے تقسیم کئے گئے ہیں اعدادوشمار کے مطابق تیرہ سو کے قریب لوگوں میں 12ہزارروپے تقسیم کیئے گئے جبکہ پچیس لوگوں میں 21ہزارروپے تقسیم کیئے گئے ہیں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدعارف زرکون نے بتایا کہ تمام متاثرہ اور مستحق لوگوں میں مرحلہ وار رقوم تقسیم کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ کروناوائرس کی وجہ سے جو تدابیربنائے گئے ہیں ان پر مکمل طورپر عمل کرایا جارہا ہے اور روزانہ ایک سو کے قریب متاثرہ اور مستحق لوگوں میں احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت رقم تقسیم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے دودن خواتین جبکہ دودن مرد افرادکے لئے رکھے ہیں اور مرحلہ وار انہیں فارغ کیا جارہاہے ۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں