آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلاہیز ایسوسی ایشن فشریز یونٹ پسنی کا ملازمین کش بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ وزیلی

منگل 16 جون 2020 23:47

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2020ء) آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلاہیز ایسوسی ایشن فشریز یونٹ پسنی کی طرف سے ملازمین کش بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں فشریز یونٹ کے آرگنائزر محمد اسماعیل اور ڈپٹی آرگنائزر عبدالمبین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سارا بوجھ غریب ملازمین پر ڈال رہی ہے جو سراسر ناانصافی اور ناقابل قبول ہے لہذا مہنگائی اور ضروریات دیکھ کے تنخواہوں میں 50 فیصد تک اضافہ کیا جائے تاکہ اس مشکل اور مہنگائی کے دور میں ملازمین کو کچھ حد تک ریلیف ملے مزید یہ کہ اپ گریڈیشن جو کافی عرصے سے سرد خانے کا شکار ہے لہذا جلد از جلد اس پر کام کیا جائے جس طرح وفاق اور منظور نظر صوبائی محکمے اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اسی طرز پر باقی تمام ملازمین کو بھی یکساں طور پر سہولت دی جائے اس مشکل وقت میں ہم اپنے مرکزی صدر شکر خان رئیسانی اور صوبائی فشریز یونٹ صدر جلیل احمد رند کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں