ت* بلوچستان کے علاقے پسنی میں گاڑی حادثے میں خاتون سمیت3افراد جاںبحق

اتوار 21 جون 2020 19:10

؁ پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2020ء) بلوچستان کے علاقے پسنی میں گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت3افراد جاںبحق اور 6افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اورماڑہ سے پسنی جانے والی گاڑی ریمبڑو ڈوسی کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والی میں بشیرولد گل محمد،قدیر ولدبشیر،جتیٰ زوجہ نور محمدشامل ہے جبکہ زخمیوں میںخدیجہ زوجہ بشیر،وسری بنت وسیم،وسیم ولد بشیر،بشریٰ بنت وسیم،جمیلہ بند بشیر،مہناززوجہ وسیم شامل ہیں لاشوں اور زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں خاتون ا ور بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں