سید امام بخش کانیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی وفات پر شدید دکھ کا اظہار

ہفتہ 22 اگست 2020 22:20

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2020ء) ذکری مذہبی پیشوا سید امام بخش نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی وفات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو کی وفات سے بلوچ قوم ایک اعظیم پارلیمانی لیڈر سے محروم ہوگئی میر حاصل خان بزنجو نے پارلیمنٹ کے اندر متوسطہ طبقہ بلوچستان اور بلوچ عوام کی آواز بن کر ھمیشہ ان کے لیے جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو ایک غریب پسند سیاسی لیڈر تھا تمام عمر اپنے والد بزگوار میر غوث بخش بزنجو کی طرح عام سی زندگی گزارتے رہے اسکی ناگہانی وفات سے بلوچ سیاست میں جو خلا پیدا ہوئی ہے اسے کسی بھی طرح پر نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اِس جیسے عوامی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں سید امام بخش نے میر حاصل بزنجو کی وفات پر اس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم میر حاصل بزنجو کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں