پسنی کے پہاڑوں سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی گئی

اتوار 27 ستمبر 2020 13:30

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) بلوچستان کے شہر پسنی کے پہاڑوں سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی گئی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پسنی کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 2192 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ، پکڑی جانے والی منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں