پسنی کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ عروج پر ہے ، محمدعمر

جمعہ 11 دسمبر 2020 19:42

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2020ء) سابق ماہی گیرنمائندہ محمدعمرعرضو نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پسنی کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ عروج پر ہے سندھ کے ٹرالر سمندرکنارے آکر مچھلیوں کا بے دردی سے شکار کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ فشریز بلوچستان غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لئے ناکام ہوچکی ہے ٹرالر گجہ نیٹ کا یوں سرعام آکر ٹرالنگ کرنا مقامی ماہی گیروں کو دووقت کی روٹی کا محتاج بنارہا ہے اور مقامی ماہی گیر اب بے روزگار ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ امر قابل تشویش ہے کہ مقامی ماہی گیروں پر ٹرالر مافیا حملہ کررہی ہے ماہی گیروں کے جالوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں