رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے اپنے فنڈز 25لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ میر رحمت کلمتی پبلک لائبریر ی کا افتتاح کردیا

پیر 31 مئی 2021 23:59

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے اپنے فنڈز 25لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ میر رحمت کلمتی پبلک لائبریریکا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میر طارق رند کہدہ علی ،سیٹھ امان جمعہ کلانچی ،بابا میر نوراحمد،صابر واڈیلہ ،غلام نبی بلوچ،شیخ سمیت دیگر بھی ان ہمراہ تھے رکن صوبائی میر حمل کلمتی نے فیتہ کاٹ کر لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر نے لائبریری کو درپیش مشکلات سے اٴْنہیں آگاہ کیا ایم پی اے میر حمل کلمتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ایم پی اے فنڈز سے گوادر،جیونی ،اورماڈہ اور پسنی میں پبلک لائبریری تعمیر کرائے ہیں اور اٴْن میں سہولیات پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میررحمت کلمتی پبلک لائبریری کے لیے سولر سسٹم،لیف ٹاپ مہیا کیا جائے گا جبکہ پانی کا کنکشن بہت بحال کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ روٹریکٹ کلب گوادر سے بھی میر رحمت کلمتی لائبریری کو کتب فراہم کرنے کی کوشش کرونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میررحمت کلمتی لائبریری کو مذید فحال بنایا جائے گا اور جو لوگ ابھی رضاکارانہ طور پر میر رحمت کلمتی لائبریری کو چلا رہے ہیں انہیں میونسپل کمیٹی پسنی سے ماہانہ اٴْجرت دلانے کی بات کرونگا تاکہ اٴْن کا گزر بسر ہوسکے۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں