پسنی کے معذوروں کا پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 9 جولائی 2021 19:39

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2021ء) پسنی کے معذوروں کا پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،معزوروں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے ،معذوروں کے کوٹہ پر صرف معذوروں کو نوکریاں دی جائے معذوروں کے احتجاجی مظاہرہ سے بی این پی(عوامی)خواتین ونگ ضلع گوادر کی آرگنائزر میڈم مریم صاحب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے پارٹی کے سربراہ صوبائی وزیر میراسد اللہ بلوچ سے اپیل کرتی ہوں کہ تحصیل پسنی کے معذوروں کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گوادر سے امداد فراہم کی جائے اِن کے علاج کے لیے سرکاری سطع پر فنڈز دیے جائیں اور معذوروں کیلئے ایمبولینس کا بندوبست کیا جائے انہوں نے کہاکہ میں یہ نہیں جانتی کہ معذوروں کے حقوق کو کون غضب کررہا ہے لیکن میں یہ مطالبہ ضرور کرونگی کہ معذوروں کے حقوق انہیں دی جائیں یہ معذور ہیں اِن کا کوئی سہارہ نہیں ہے انکی مدد کریں مظاہرہ سے معذور راشد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس وقت ضلع گوادر میں سولر تقسیم ہورہے تھے تو معذوروں کے نام سے قائم تنظیم کے سربراہ نے ہمیں معذور ماننے سے انکار کیا اور ہم معذوروں کو ایف آئی آر کرانے کی دھمکی دی ہم معذور ہیں لیکن ہمیں کوئی پوچھتا نہیں ہے معذوروں کے نوکریوں کے کوٹہ پر صرف معذوروں کو نوکریاں دی جائے انہوں نے کہاکہ معذوروں کے نام پر راشن ،امداد لیکر معذوروں کو نہیں دیے جاتے ہم معذور ہیں ہمیں ہمارے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے پسنی میں 70 کے قریب معذور ہیں لیکن آج انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے انہوں نے تمام سرکاری اداروں سے اپیل کی کہ وہ صرف اور صرف معذوروں کو ترجیح دیں معذوروں سے براہ راست ملاقات کریں۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں