صحت مند معاشرے کےقیام کےلیے کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ، اسسٹنٹ کمشنر

منگل 31 اگست 2021 15:07

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2021ء) اسسٹنٹ کمشنر برشور حفیظ اللہ سوری نے کہاکہ  صحت مند معاشرے کےقیام کےلیے کھیلوں  کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ، تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی وجسماجی نشوونما بھی ضروری ہے سپورٹس کی وجہ سے کئی  بیماریاں انسان سے دور ریتی ہیں،  ان خیالات کا اظہار انہوں نے باڈی بلڈنگ کلب کی  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،  انہوں نے کہاکہ نوجوان کو تعلیمی سرگرمیوں کےساتھ ساتھ کھیلوں  کی سرگرمیوں میں بڑھ جڑھ کر حصہ لینا چاہئے ، کھیلوں  سے نوجوان نسل کو مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے ،  منشیات ودیگر برائیوں سے بچنے اور توانا صحت کےلیے باڈی بلڈنگ کلب خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

  اس موقع پر ملک عزیز خان کاکڑ ، خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر ، تحریک انصاف رہنماء امان اللہ ترین ،عبد اللہ ، عبدالواسیع آغا اوردیگر نے خطاب کیا،  نعمت اللہ ظہیر نے کہاکہ کسی بھی قوم کےلیےاصل قوت ان کے نوجوان ہوتے ہیں،   ایک صحت مند دماغ کےلیے ایک صحت مند جسم کا ہونا بہت ضروری ہے،  ہر انسان کو اپنی جسمانی اور دماغی صحت بر قرار رکھنے کےلیے کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلنا چاہئے ۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں