وزیر داخلہ کا پاکستان نیوی شپ ضرارکا دورہ

پاک بحریہ کی دفاعی استعداد اور آپریشنل صلاحیتوں کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ

اتوار 28 نومبر 2021 18:50

وزیر داخلہ کا  پاکستان نیوی شپ ضرارکا دورہ
پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جناح نیول بیس بلوچستا ن کے دورے کے دوسرے روز پاکستان نیوی شپ ضرارکا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے اعلی حکام نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پی این ایس ضرارپہنچنے پراستقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکو پاک بحریہ کی دفاعی استعداد اور آپریشنل صلاحیتوں کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اوڑمارہ نیول بیس کی جغرافیائی اور سٹریٹئجک اہمیت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے پاک بحریہ کی دفاعی استعداد اور تیاری پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ کے امن کے حوالے سے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں