% مغربی بلوچستان میں سنی بلوچ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پسنی میں احتجاجی مظاہرہ پاکستان ایران سے اپنا سفیر واپس بھلائے اور مذمتی قرارداد پیش کرے

جمعہ 4 نومبر 2022 20:25

/پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2022ء) مغربی بلوچستان میں سنی بلوچ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پسنی میں احتجاجی مظاہرہ پاکستان ایران سے اپنا سفیر واپس بھلائے اور مزمتی قرارداد پیش کرے تفصیلات کے مطابق پسنی کے علماء کمیٹی کی جانب سے مغربی بلوچستان کے سنی بلوچ مسلمانوں پر ایرانی فورسز کی جانب سے تشدد کے خلاف پسنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیااحتجاجی مظاہرہ میں ایران حکومت کی سنی بلوچ کش پالیسیوں کا مذمت کیا گیا مقررین نے کہا کہ ایران میں سنی بلوچ مسلمان پر ایرانی فورسز کی جانب سے تشدد اور قتل غارت گری پر عالم اسلام کی جانب سے خاموشی کی مذمت کی گئی مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ ایران میں سنی بلوچ مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد اور اٴْن کو شہید کیا جارہا ہے لیکن دنیا بھر کے مسلمان ممالک خاموش ہیں کیا ایران کے سنی بلوچ مسلمان نہیِں ہیں کیا اٴْنھیں صرف بلوچیت کے نام پر قتل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری نظروں میں دنیا بھر کے مسلمان برابر ہیں جب تمام مسلمان برابر اور آپس میں بھائی بھائی ہیں تو ایران کے بلوچ مسلمانوں کے خلاف جاری جارحیت پر کوئی کشائی نہیں کیا جاتا مقررین نے کہا کہ بلوچ کی تمام قوم پرست جماعتیں مزہبی جماعتیں خاموش ہیں صرف مولانا عبدالغفور حیدری نے اسمبلی فلور پر آواز اٴْٹھایا انہوں نے کہا کہ ایران میں سنی بلوچ مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے مساجد کے اندر جاکر اٴْنھیں شہید کیا جارہا ہے جبکہ ایران کے ہمسایہ مسلمان ممالک خاموش ہیں امارات اسلامیہ افغانستان بھی خاموش ہے لیکن اسلام کسی بھی ظلم کو برداشت نہیں کرتامقررین نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرے اور ایران سے پاکستانی سفیر کو فوری طور پر احتجاجا واپس بلایا جائے انسانی حقوق کی نام نہاد تنظمیں ایران کو سنی بلوچ مسلمانوں کی بے رحمانہ قتل و غارت گری سے روکیں احتجاجی مظاہرین سے مولانا زاکرحسین،مفتی رحمت اللہ شاہ عباسی اور بھائی سلمان نے بھی خطاب کیا

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں