پسنی ،یوم یکجتی کشمیر کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کی اشتراک سے تقریب کا انعقاد

اتوار 5 فروری 2023 21:20

3پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2023ء) یوم یکجتی کشمیر کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کی اشتراک سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شپانکو بازار میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ھوا تقریب میں سرکاری افسران،اساتذہ کرام ودیگر مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ھے کہ کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو جس طاقت سے دبایا جارہاہے اسی طاقت سے آواز مذید اونچی ہوتی جارہی ہے۔

غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لیے کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیر کا مسلئہ اگر اقوام متحدہ کی مرتب کردہ قانون کے تحت حل نہ ہوئے تو یہاں انسانی المیہ جنم سکتاہے۔ دنیا کے مہذب ممالک بھارت سے جڑے اپنی معاشی مجبوریوں کی وجہ سے خاموش ہیں جسکی وجہ سے بھارت کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی پامالیاں کررہاہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں مختلف اسکولز کے طلباء نے بھی حصہ لیا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا ھے دراثنا یوم یکجتی کشمیر کے موقع پر جیوانی میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم یکجتی کشمیر انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا تقریب کی صدارت ہیدڈ ماسٹر عبدالصمد نے کی، مہمان خاص تحصیلدار واجہ اعظم گچکی، تحصیل ایجوکیشن آفیسر عبدالرحیم تھے۔

تقریب میں اسکول کے طلباء نے تقاریر کی اور کشمیر پر نظم پیش کی گئی تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں نقد رقم تقسیم کیںپروگرام کے آخر میں شامل ھونے والے تمام طلباء میں انعامات و نقد کیش تقسم کیں

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں