جیونی ،یکے بعد دیگر دو زور دار دھماکے ،دو کوسٹ گارڈ اہلکار زخمی ہوگئے

پیر 13 فروری 2023 17:49

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2023ء) جیونی شہر میں یکے بعد دیگر دو زور دار دھماکے ، دھماکوں کے نتیجے میں دو کوسٹ گارڈ اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کوگوادر کے ساحلی تحصیل جیونی شہر میں دو الگ الگ جگہوں پر زور دار دھماکے ہوئے، ایک دھناکہ سمندر کنارے مل ایریا میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ کوہسر چھڑائی کے پاس ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی دھماکوں کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڑ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے، جھنیں طبی امداد کے لئے آر ایچ سی جیونی منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے دھماکہ میں کسی قسم کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں