پسنی، ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر 77 ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے بھرپور تیاریوں کا آغاز

پیر 12 اگست 2024 22:55

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2024ء) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایات کے تحت 77 ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے بھرپور تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پسنی، مہیم خان گچکی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 14 اگست کی مناسبت سے جشنِ آزادی کی تقریبات کے انتظامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین، ڈی ایس پی پولیس، تحصیلدار پسنی، تحصیل چیف آفیسر، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ، محکمہ لائیو سٹاک، سوشل ویلفیئر کے نمائندگان، انجمن تاجران کے ممبران اودیگر اہم افسران و سماجی رہنما بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران فلیگ ہولڈنگ، پینا فلیکس کی تنصیب، اور چراغاں کے حوالے سے تفصیلی منصوبہ بندی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کے دن تمام سرکاری عمارتوں، بینکوں، اور اہم مقامات پر پرچم کشائی اور چراغاں کے پرجوش اہتمام کیا جائے گا۔ شہر کی مختلف شاہراہوں اور عمارات کو رنگ برنگی روشنیوں اور قومی پرچم سے سجایا جائے گا۔مزید برآں، اجلاس میں بچوں کے لیے تقریری مقابلے اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی ترتیب دی جائیں گی تاکہ نئی نسل میں حب الوطنی اور قومی جوش و جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ تقریبات پسنی کے عوام کے لیے ایک یادگار دن بنانے کی کوشش ہیں، جو کہ ملک کی آزادی کی 77 سالہ تاریخ کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا عزم رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں