پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند ہے مگر عوام کو پیٹرولیم کی قیمتوں کی کمی کا فائدہ نہ ملنا افسوس ناک ہے‘محمد فائق شاہ

حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرے اور اس کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے اعلی سطح پر اقدامات کرے ‘چیئرمین امن ترقی پارٹی

بدھ 3 جون 2020 13:04

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند ہے مگر عوام کو پیٹرولیم کی قیمتوں کی کمی کا فائدہ نہ ملنا افسوس ناک ہے‘محمد فائق شاہ
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند ہے مگر عوام کو پیٹرولیم کی قیمتوں کی کمی کا فائدہ نہ ملنا افسوس ناک ہے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرے اور اس کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے اعلی سطح پر اقدامات کرے قیمتیں پہلے بھی کم ہوئی تھی مگر اس کا فائدہ ابھی تک نہ پہنچاہے اور نہ اب امید ہے کیونکہ ائیر لائن، ریلوے کے کرایوں میں کمی نہیں لائی گئی جبکہ بجلی، پبلک ٹرانسپورٹ، اشیائ خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

روٹی دال بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔ھر حکمران عوام کی بھلائی نہیں سوچتا۔دوسری طرف کورونا بحران میں بے روزگاری انتہا کو پہنچ گئی ھے۔

(جاری ہے)

عوام کا کوئی پرسان حال نہیں حکومتیں، وزرائ اعلیٰ اور وفاقی وزرائ اپنے مفادات، سیاست اور چینی، آٹا اور دیگر اشیائ میں صرف دولت اکٹھی کر رہے ہیں، ڈاکٹرز سمیت مریض ھسپتالوں میں مر رہے ہیں باقی غربت کی چکی میں پستے جا رہے ہیں، پالیسی ساز شو پیس بن کر عوام کو دھوکا دے رہے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ امن ترقی پارٹی سخت احتجاج پر مجبور ہو گی۔

فورا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے۔سخت ایس او پیز بناکر کورونا حفاظت کے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے سندھ اور وفاق کی لڑائی کو اس بحران میں خطرناک قرار دیا اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سیاست نہ کی جائے۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں