پتوکی‘ ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر خاتون موقع پر جابحق ‘ خاتون کا شوہر شدید زخمی حالت میں THQ ہسپتال پتوکی منتقل

پیر 26 نومبر 2018 14:30

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2018ء) ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر خاتون موقع پر جابحق جبکہ خاتون کا شوہر محمد یونس شدید زخمی حالت میں THQ ہسپتال پتوکی منتقل تفصیلات کے مطابق تحصیل پتوکی کے نواح حبیب آباد کے قریب موٹر وے بائی پاس پل جوڑیاں پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر انیلہ یونس خاتون موقع جاںبحق ہو گئی جبکہ شوہر محمد یونس شدید زخمی ھوا جس کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی لایا گیا مقامی پولیس اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا بتایا جاتا ہے میاں بیوی کا تعلق کالاشاہ کاکو لاھور سے ہے میاں بیوی شادی سے فارغ ہو کر واپس گھر جارہے تھے تو راستے میں افسوس ناک حادثہ پیش آگیا -

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں