پتوکی ‘ٹیسٹ اینڈ ٹل ہوٹل کے سامنے مین سڑک پر کھودا گیا کھڈا موت کا کنواں بن گیا

جمعرات 14 فروری 2019 12:00

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) ٹیسٹ اینڈ ٹل ہوٹل کے سامنے مین سڑک پر کھودا گیا کھڈا موت کا کنواں بن گیابائیک سوار مٹی سے پھسل کر ٹرک تلے آکر جانبحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی مین ملتان روڈ نزد دربار بابا عباس پر واقع ٹیسٹ اینڈ ٹل ہوٹل کے سامنے مین سڑک پر کھودا گیا کھڈا موت کا کنواں بن گیابائیک سوار مٹی سے پھسل کر ٹرک تلے آکر جانبحق ہوگیا جانبحق شخص خلیل احمد جو کہ الخیر سٹی ہاؤسنگ سکیم پتوکی کا رہائشی ہے دوسری جانب غیر قانونی طور پر سوئی گیس کی مین پائپ لائن چھوڑ کر سڑک پار سے کمرشل لائن سے کنکشن فراہم کرنے کیلے کھدائی کی جا رہی ہے تا حال انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا -

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں