ڑ*پتوکی نادرا آفس شہر سے دوکلومیٹر باہر منتقل ہونے سے لاکھوں لوگ رل گئے

& سماجی تنظیم سانجی سوچ کا شدید احتجاج سماجی تنظیموں کا نادرا آفس واپس پتوکی لانے کا مطالبہ

اتوار 29 ستمبر 2019 19:05

/ پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2019ء) پتوکی نادرا آفس شہر سے دوکلومیٹر باہر منتقل ہونے سے پتوکی شہر اور تحصیل بھر کے لاکھوں لوگ رل گئے۔پتوکی کی معروف سماجی تنظیم سانجی سوچ کا شدید احتجاج سماجی تنظیموں کا نادرا آفس واپس پتوکی لانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی میں میونسپل کمیٹی کے احاطہ میں قائم نادراکا بغیر کرایہ کے آفس نادرا کے بزر جمہوروں نے اچانک شہر سے دوکلومیٹر باہر کرایہ کی عمارت میں منتقل کردیا۔

نادرا آفس کا شہر سے باہر منتقلی سے پتوکی کے شہریوں کے علاوہ تحصیل بھر کے لاکھوں عوام کو شدید پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تحصیل بھر کے دوردراز کے قصبات نتھے خالصہ،پھول نگر،سرائے مغل ،حبیب آباد کے علاوہ انکے ملحقہ دیہات کے لوگ مجبوراً چالیس سے پچاس کلومیٹر کا سفر طہ کرکے نادرا آفس پہنچنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے وہ کرایہ خرچ کرکے وہاں سے پتوکی بائی پاس پہنچتے ہیں وہاں سے دوبارہ پتوکی شہر جہاں سے تیسری بار رکشوں وغیرہ پر سوار ہوکر ملتان روڈ پر نادرا آفس پہنچتے ہیں۔

جس انکا وقت ضائع ہونے کے علاوہ کرایوں کی صورت میں پیسہ بھی ضائع ہوتا ہے۔جبکہ شہر میں دفتر ہونے کی صورت میںشہروں اور دیہات کے تمام لوگ پیدل باآسانی دفتر پہنچ جاتے ہیںشہر کی معروف سماجی تنظیم سانجی سوچ پتوکی نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر داخلہ ،چئیرمین نادرا اور مقامی رکن قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاکھوں عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ناردا آفس پتوکی کو فوری شہر میں واپس لایا جائے۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں