31اکتوبر کو تمام اپوزیشن جماعتیں آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گی ،قمر زمان کائرہ

موجودہ حکومت کی ہٹ دھرمی اور نالائقی کی وجہ سے ملک بہت پیچھے چلا گیا ہے،میڈیا سے گفتگو

پیر 21 اکتوبر 2019 22:00

31اکتوبر کو تمام اپوزیشن جماعتیں  آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گی ،قمر زمان کائرہ
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر چوہدری قمرالزماں کائرہ نے کہا ہے کہ31اکتوبر کو تمام اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گی کیونکہ موجودہ حکومت کی ہٹ دھرمی اور نالائقی کی وجہ سے ملک بہت پیچھے چلا گیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پتوکی میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر سید طارق رضا کی بھابھی،سید اعجاز شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پر محمد اسلم گل،ممبر پنجاب بار کونسل سید نوید الحسن شاہ،سابق صدر پریس کلب پتوکی شیخ افتخار حسین،سابق نائب صدر بار پتوکی ڈاکٹر شہزادہ امتیاز حسین،محمد اسلم پرنس،ندیم اکرم،رانا محمد الیاس بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خاں اور اس کے حواری ایک طرفآزادی مارچ کرنے والوں کو گالیاں دیتے ہیں اور دوسری طرف مذاکرات کرنا چاہتے ہیںلیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومتی اکابرین خود ہی سنجیدگی سیکام نہیں لے رہیبلکہ مذاکرات کی آڑ میں ٹوپی ڈرامہ رچا رہی ہے کہ بعد میں وہ یہ کہہ سکیں کہ ہم نے تو پوری کوشش کی لیکن اپوزیشن نہیں مان رہی،انہوں نے کہا کہ مشکلات میں گھیرے وطن عزیز کو خوشحالی کی طرف لے جانے کے لیے تمام اداروں فوج،عدلیہ،بیوروکریسی،سیاستدانوں سمیت سبکو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا اپنا کام کرنا چائیے،انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم اور نیب کے چیئرمین سمیت سب سعودی عرب اور چین جیسے اختیارات مانگ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ آئین پر عدم اعتماد کر رہے ہیںلیکن پاکستان کے اندر سعودی عرب والی بادشاہت نہیں چل سکتی،قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا یہ مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت کو فارغ کر کے قانون سازی کی جائے اور عوامی امنگوں کے مطابق منصفانہ انتخابات کروائے جائیں،احتساب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ احتساب صرف اپوزیشن والوں کا ہو رہا ہے،حکومت میں بیٹھی اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم،ق لیگ اور خود پی ٹی آئی بھی شامل ہے کا احتساب نہیں ہو رہا،ججز اور بیوروکریسی بھی احتساب کے عمل سے باہر نکل گئی ہیں اور تاجر طبقہ بھی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کے بعداحتساب کے عمل سے فارغ ہو گئے ہیں،آصف علی زرداری اور دیگر گرفتار راہنماوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے سلسلے میں نیب نے جب بھی آصف علی زرداری کو بلایا وہ پیش ہوتے رہے اس کے باوجود ان کی گرفتاری سمجھ نے باہر ہے ہم بارہا نیب سے کہہ رہے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کیے جائیںلیکن نیب کہتا ہے کہ ثبوت بھی خود لائو لیکن میں یہ واضع کر دینا چاہتا ہوں کہ آصف علی زرداری نے پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے اور اب بھی کریں گے اور کسی کے سامنے نہیں جھکیں گی

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں