تبدیلی سرکار ایک زرعی ملک کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘شاہد خاقان عباسی

تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بروز گاری میں اضافہ ہوا ہے

اتوار 16 فروری 2020 14:45

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2020ء) سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بروز گاری میں اضافہ ہوا ہے تبدیلی سرکار ایک زرعی ملک کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے نوازشریف نے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا تھا،موجودہ حکومت نے اسے آزاد کرکے آدم خور دیو میں بدل دیا نواز شریف دور حکومت میں اتنی مہنگائی اور بیروز گاری نہیں تھی جتنی آج ہے ملک میں آٹے اور چینی کا بحران پیدا ہوا جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے آنے والا دور حکومت مسلم لیگ ن کا ہے انشائ لل? میاں نواز شریف ہی ملک پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے اور شریف برادران ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں پی ٹی آئی نے جتنے بھی الیکشن سے پہلے وعدے کئے ایک بھی غریب عوام کے ساتھ پورا نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئر مین ضلع کونسل قصور و سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا سکندر حیات خان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام بجلی، گیس کے بل دیں تو بچوں کی فیس رہ جاتی ہے غریب، بیروزگار خود کشی کررہے ہیں موجودہ حکومت نے سفید پوش طبقات کا عزت سے رہنا ناممکن بنادیاگیا ہے

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں