پتوکی ‘ تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں ،قبحہ خانوں ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں 2 لڑکیوں سمیت 7 ملزمان گرفتار جبکہ قبحہ خانے کا دلال اور نائکہ فرار ہوگئے

بدھ 3 جون 2020 11:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں ،قبحہ خانوں ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں 2 لڑکیوں سمیت 7 ملزمان گرفتار جبکہ قبحہ خانے کا دلال اور نائکہ فرار ہوگئے ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم اور 60 لٹر دیسی شراب برآمد پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی ہدایت پر تھانہ سٹی پھولنگر پولیس ایس ایچ او اسلم بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ سٹی پھولنگر کی حدود میں مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائیاں کی دوران کاروائی پل پرناوان سے محمد یوسف کو پکڑ کر 15 لٹر دیسی شراب بر آمد کرلی نتھے خالصہ سے محمد اقبال کو پکڑ کر 20 لٹر دیسی شراب بر آمد کرلی بھگیانہ بائی پاس سے جاوید کو پکڑ کر 25 لٹر دیسی شراب بر آمد کر لی دوسری جانب صفاں والا چوک پھولنگر میں قبحہ خانے کے اڈہ سے ،بشیر احمد ،آیان سردار ،شہزادی بی بی ،رانی بی بی کو موقع پر گرفتار کرلیا ان کے قبضہ سے سیکڑوں روپے کی نقدی رقم بر آمد کرلی جبکہ جمبر کلاں کا رہائشی دلال عمران ولد جمیل قوم خانزادہ ،محلہ صابری کالونی پھولنگر کی رہائشی نائکہ رخسانہ بی بی دختر احمد دین قوم راجپوت بھٹی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں