پتوکی بار کے عہد ے داروں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

بیس کے قریب پودے لگائے گئے ہیں اور مزید پودے ججز کی رہائش گاہ اور پتوکی بار میں سیکڑوں پودے لگائے جائیں گے‘سیشن جج فرخ حسین

اتوار 20 ستمبر 2020 13:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) پتوکی نیو جوڈیشل کمپلیکس پتوکی میں ایڈیشنل سیشن ججز ،ڈی ایف او قصور ،پتوکی بار ایسوسی ایشن کے صدر مدثر نعیم بھٹی ،ڈی ایس پی سرکل پتوکی و دیگر پتوکی بار کے عہد ے داروں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج پتوکی فرخ حسین ،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر قصور شاہد تبسم ،صدر پتوکی بار ایسوسی ایشن مدثر نعیم بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں وزیر اعظم عمران خان کے ویزن کے مطابق شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے شہری شجر کاری مہم بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر شہری اپنے اپنے حصہ کا پودا ضرور لگائے اور پودے کی مکمل حفاظت کرے سیشن جج فرخ حسین نے کہا کہ آج یہاں بیس کے قریب پودے لگائے گئے ہیں اور مزید پودے ججز کی رہائش گاہ اور پتوکی بار میں سیکڑوں پودے لگائے جائیں گے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر قصور شاہد تبسم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی پودا لگے محکمہ جنگلات کا نام ?و اور ملک پاکستان کا نام ?و اور سرسبز شاداب ?و اگر انٹر نیشنل لیول کو دیکھا جائے تو ملک میں درختوں کا کافی فقدان ہے صدر پتوکی بار ایسوسی ایشن مدثر نعیم بھٹی نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی حفاظت کرے پودے لگانے کا مقصد کچہری اور ملک کو ہرا بھرا رکھنا ہے اسی سلسلے میں بار ایسوسی ایشن پتوکی نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل سیشن ججز چوہدری فرخ حسین ، محمد اشفاق ،طارق مقصود ،جوڈیشل مجسٹریٹس مجاھد کریم ،سید مہتاب حسین شاہ ،خالد محمود وڑائچ ،میڈم ارم علی ،سول ججز شمروز افتخار ،فواد محمود ،میڈم ماہ جبین ،میڈم عظمیٰ تبسم ، سینئر صحافی محمد نوید بھٹی ،صدر پتوکی بار ایسوسی ایشن مدثر نعیم بھٹی ،نائب صدر رانا مجاھد عباس ،جنرل سیکرٹری سبقت اسلام ،جوائنٹ سیکرٹری شہزاد بھٹی ،فنانس سیکرٹری وقار بیٹو ،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر قصور شاہد تبسم ،ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ ،سمیت دیگر نے پودے لگاکر شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور خصوصی دعا مانگی گئی اس موقع پر سینئر صحافی شہزاد رحمت ،نیاز احمد ،عتیق الرحمن چوہدری ایڈووکیٹ ،عمران چوہدری ایڈووکیٹ ،شہزادہ آصف بھٹی ایڈووکیٹ ،محمد زبیر ڈیٹا انٹری آپریٹر ،محمد قربان ،محمد طفیل بھٹی ،صادق ، سمیت دیگر موجود تھی-

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں