پتوکی گولڈن سٹریٹ بازار میں بجلی چوروں کا ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی عمر کریم اور واپڈا ٹیم پر حملہ‘مقدمہ درج

منگل 22 ستمبر 2020 11:55

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) پتوکی گولڈن سٹریٹ بازار میں بجلی چوروں کا ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی عمر کریم اور واپڈا ٹیم پر حملہ بجلی چوروں نے ایس ڈی او واپڈا کے کپڑے پھاڑ دیئے ایس ڈی او واپڈا عمر کریم کی تحریری درخواست پر واپڈا ٹیم پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے بجلی چوروں کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی نے مقدمہ درج کرلیا پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی عمر کریم اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کر رہے تھے کہ گولڈن سٹریٹ پتوکی میں بجلی چوروں محمد آصف اور محمد عظیم نے واپڈا سٹی پتوکی ایس ڈی او عمر کریم اور اس کی پوری ٹیم پر د?اوا بول دیا اور سنگین نتائج کی د?م?یاں دینا شروع کردیں اور بجلی چوروں نے ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی عمر کریم کے کپڑے بھی پھاڑ دے ملز مان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی عمر کریم کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف بجرم 462 k 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاحال تھانہ سٹی پتوکی پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی اعجاز ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں