اداروں پر تیر برسانا ملکی مفاد میں نہیں تمام ادارے مل کر ہی ملک کو معاشی اور دفاعی سپر پاور بنا سکتے ہیں‘محمد فائق شاہ

منگل 22 ستمبر 2020 11:55

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے اے پی سی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی سیاست کے لئے اداروں پر تیر برسانا ملکی مفاد میں نہیں تمام ادارے مل کر ہی ملک کو معاشی اور دفاعی سپر پاور بنا سکتے ہیں، پاکستان جغرافیائی اعتبار سے جس خطے میں واقع ہے وہاں ترقی اور خطرات دونوں موجود ہیں، اداروں کو کمزور کرنے سے مشکلات میں اضافہ ھو گا، حکومت اور اپوزیشن ھوش کے ناخن لیں، عوام کی بہتری، غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے روڈ مشترکہ لائحہ عمل کی بجائے عوام کو بغاوت پر اکسانا عقل مندی نہیں بے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن اپنی بقا کے لیے اداروں پر ٹوٹ پڑی ہے یہ جمہوریت نہیں اپنا مفاد ھے، امن ترقی پارٹی سمجھتی ہے کہ مشترکہ قیادت کے بغیر مسائل حل نہیں ھوں گے۔صوبائی، فرقہ وارانہ اور علاقائی تعصبات کو ہوا دی جا رہی ہے، اپوزیشن بھی اس میں شامل ھو چکی ھے، ھم حکومت اور اپوزیشن دونوں کے غلط رویوں کا محاسبہ کریں' گے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ جمہوریت کا جمہور سے تعلق ھے، عوام کا مفاد اولین ترجیح ھونی چاھیے بدقسمتی سے سیاسی قیادت اپنا مفاد دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے بحران جنم لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں