پتوکی ‘ فصل مکئی کی چھلیاں توڑنے سے منع کرنے 55 سالہ امانت مسیح کو قتل کردیا گیا

مقتول کے وارث خلیل مسیح کی درخواست پر چھ کس نامزد اور چار کس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

اتوار 26 ستمبر 2021 14:20

پتوکی ‘ فصل مکئی کی چھلیاں توڑنے سے منع کرنے 55 سالہ امانت مسیح کو قتل کردیا گیا
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) ن پتوکی کے علاقہ میں فصل مکئی کی چھلیاں توڑنے سے منع کرنے پر چھ کس ملزمان نے اغوا کے بعد تشدد کرکے 55 سالہ امانت مسیح کو قتل کردیا گیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او مطلوب پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تحصیل پتوکی کے تھانہ سٹی پھولنگر واقعنجلیکی سہارن میں ملزمان محسن گلزار وغیرہ اور مقتول امانت مسیح بھٹہ پر محنت مزدوری کرتے ہیں جبکہ امانت مسیح کسی زمیندار کی فصل مکی میں سپرے کر رہا تھا کہ ملزمان نے آکر چھلیاں توڑنا شروع کیں جس پر مقتول نے منع کیا تو ملزمان نے مقتول کو اغوا کرکے اپنے گھر لے گئے جہاں پر ملزمان نے ڈنڈوں و سوٹوں سے مقتول کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے مقتول کی موت واقع ہوئی جبکہ ملزمان موقع سے فرارہو گئے ایس ایچ او پھولنگر سٹی مطلوب نے سینئر صحافی نوید بھٹی کو بتایا کہ واقع کی تحقیقات شروع کردی گئی اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا مقتول کے وارث خلیل مسیح کی درخواست پر چھ کس نامزد اور چار کس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا دوسری جانب ایم ایس پتوکی ڈاکٹر فاروق حیدر نے سینئر صحافی نوید بھٹی کو بتایا کہ ڈاکٹرز نے مقتول امانت مسیح کا فوری پوسٹ مارٹم کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں