پنجاب پولیس کو بدنام کرنے کیلئے قصور پولیس کے ایس ایچ او سٹی پتوکی بھی میدان میں آگئے

اتوار 28 نومبر 2021 11:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) شہریوں نوید احمد ، حنیف ،بوٹا ،قاسم ،علی رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس کو بدنام کرنے کیلئے قصور پولیس کے ایس ایچ او سٹی پتوکی بھی میدان میں آگئے قصور میں لیڈی پولیس کی جانب سے پہلے دو ملزمہ خواتین کو زمین پر الٹا لٹا کر تشد د کیا گیا اور اب ایس ایچ او سٹی پتوکی ولی حسن پاشا نے اپنی بدمعاشی قائم کرنے کیلئے احساس کفالت پروگرام میں ڈیوٹی پر موجود میونسپل کمیٹی ملازمین پر بلا جواز سر عام سیکڑوں خواتین کے سامنے تھپڑ مار کر اور صحافی کا موبائل چھین کر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے قانون کے رکھوالوں نے قانون کی دھجیاں بکھیرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے بتایا جائے ایس ایچ او اور دیگر پولیس ملازمین نے کس قانون کے تحت میو نسپل کمیٹی ملازم آفتاب پر تشدد کیا ایس ایچ او اور دیگر پولیس ملازمین کے خلاف اعلی افسران نے ایکشن نہ لیا تو سول سوسائٹی پر امن احتجاج کرے گی یاد رہے کہ گزشتہ روز قصور میں پولیس نے دو خواتین کو الٹا لٹا کر تشدد کیا تھا جس پر آئی جی پنجاب نے لیڈی پولیس کی اہل کاروں کو نوکری سے بر خاستگی کا حکم دیا مگر پولیس افسران کی جانب سے ایس ایچ او سٹی پتوکی کی سرپرستی کرنا اعلی افسران کیلئے لمحہ فکریہ ہے

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں