چو نیا ں،مسلح ڈاکوئوں نے گھر داخل ہوکر بچی کو یرغمال بنا لیا،ہزاروں روپے کی نقدی رقم اور سونے کے زیورات لے اڑے

جمعرات 7 جون 2018 16:45

چو نیا ں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پتوکی کے نواحی گائوں جھیڈو چک 36میں مسلح ڈاکوئوں نے ظفر اقبال کے گھر داخل ہوکر بچی کو یرغمال بنا لیا۔ہزاروں روپے کی نقدی رقم اور سونے کے زیورات لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھیڈو چک36میں رہائش پذیر ظفر اقبال کے گھر تین مسلح افراد داخل ہوگئے اور اسکی بیٹی کو زبردستی یرغمال بنا لیا ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر شور مچایا تو اس کے سنگین نتائج ہونگے مسلح افراد نے گھر سے ہزاروں روپے کی نقدی رقم سونے کے زیورات اور موبائل فون لوٹ لیا۔اور فرار ہوگئے تھانہ صدر پولیس پتوکی نے مدعی ظفر اقبال کی تحریری درخواست پر نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں