سٹی پولیس پتوکی نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ ڈاکوئوں کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے مال مسروقہ اسلحہ برآمد کر لیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:12

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) سٹی پولیس پتوکی نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ ڈاکوئوں کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے مال مسروقہ اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نو ماہ قبل پتوکی کے نواحی گائوں بھائی کوٹ میں سابقہ کونسلر چوہدری محمد صدیق کے گھر پندرہ مسلح ڈاکو?ں نے داخل ہوکر دھاوا بول دیا ۔اہل خانہ کو تشدد کانشانہ بنایا اور گن پوائنٹ پر اڑتالیس تولے سونے کے زیورات ، چار لاکھ روپے کی نقدی رقم ، موبائل فون اور دیگر گھریلو سامان لوٹ لیا ۔

ڈی پی او قصور منتظر مہدی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل پتوکی محمد سلیم کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے ایس ایچ او سٹی پولیس پتوکی ثقلین بخاری کی قیادت میں پتوکی کے نواح علاقہ میں چھاپہ مار کر خطرناک ڈکیت گینگ کے پانچ ڈاکو?ں جن میں شہباز عرف شہبازی ، تاج عرف تاجی ، مختیار عرف مکھا ، فاروق، عابد عرف عابی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے ڈاکو?ں نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے اسی گا?ں کے ممتاز جٹ اور اس کے بیٹے عدنان ممتاز اور علی حسنین کے ساتھ ملکر پلاننگ کر کے یہ واردات کی ۔

ایس ایچ او سٹی پتوکی ثقلین بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔مزید کہا کہ منشیات فروش شرابیوں اور چور ڈاکوؤں کے خلاف مزید گھیراہ تنگ کیا جارہا ھے میرے دروازے ہر غریب عوام کے لیے کھلے ہیں-

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں