ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں ذوالفقار بھٹی کی بڑی کاروائی‘ 3منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 24 ستمبر 2018 12:27

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں ذوالفقار بھٹی کی بڑی کاروائی 3منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار‘ بھاری مقدار میں چرس اور ایک عدد پسٹل بر آمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چونیاں ایس ایچ او محمد ذوالفقار علی بھٹی نے ڈی پی او قصور منتظر مہدی ڈی ایس پی سرکل چونیاں محمد ارشد حیات کی خصوصی ہدایات پر علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں تین بدنام زمانہ منشیات فروش نواب خاں ، محمد عابد اور اویس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 6کلو چرس بر آمد کر لی جبکہ دوران کریک ڈاؤن محمد پرویز سے ایک عدد پسٹل تیس بور بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ایس ایچ او زوالفقار کا کہنا ہے میرے علاقے میں جراائم پیشہ افراد کی کوئی گنجائش نہیں جرائم پیشہ افراد میرا علاقہ خود بخود چھوڑ دیں مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا -

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں