پتوکی‘ بچے کے بال صحیح نہ کاٹنے پر لڑائی ‘ سریا مار کر نائی کو قتل کر دیاگیا

منگل 27 نومبر 2018 14:02

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) ظلم کی انتہا تھانہ صدر پتوکی کے علاقے میں بچے کے بال صحیح نہ کاٹنے پر جھگڑا ۔معشوق نامی شخص نے سریا راڈ مار کر سخی نائی کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس پتوکی کے نواحی علاقے جھیڈو چک 36 میں معشو ق علی نامی شخص کا سخی سے حمام پر بچے کے بال سہی نہ کاٹنے پر جھگڑا ھوا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور اس نے سریا راڈ کے پے درپے وار کر کے حجام کے مالک سخی کو موقع پر ہی قتل کر دیا اور فرار ?و گیا اطلاع ملنے پر صدر پولیس پتوکی موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکا -

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں